اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی بحریہ، میزائل و ڈرون فورسز نے اپنے ایک مشترکہ آپریشن میں 1 امریکی ڈسٹرائر اور 3 امریکی فوجی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ یہ حملے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں انجام پائے جو غزہ کی پٹی میں جاری غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم سمیت یمن میں امریکہ و برطانیہ کی جارحیت پر منہ توڑ جواب ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ آپریشن 16 کروز میزائلوں اور 1 ڈرون طیارے کے ذریعے بحیرہ عرب و خلیج عدن میں انجام پایا ہے جو مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔
اپنے بیان کے آخر میں جنرل یحیی السریع نے تاکید کی کہ یمنی مسلح افواج اپنی بحری کارروائیوں کو بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ جاری رکھیں گی اور یہ حملے اس وقت تک نہ رُکیں گے جب تک غزہ کی پٹی کا محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا۔