اسلام ٹائمز۔ آج صبح انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے صیہونی رژیم کی جانب سے "نتین یاہو" اور "یوآف گیلنٹ" کی گرفتاری کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ICC کے چیف پراسیکیوٹر "کریم خان" نے کہا کہ مذکورہ دونوں صیہونی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسرائیل کی درخواست نظرثانی مسترد ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے 8 روز قبل صیہونی وزیراعظم اور سابق اسرائیلی وزیر جنگ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ جس کے چند روز بعد اسرائیل نے اس حکم پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔