0
Monday 25 Nov 2024 10:28

جی بی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سڑکوں کو بلاسٹنگ کر کے بلاک کیا گیا، خالد خورشید

جی بی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سڑکوں کو بلاسٹنگ کر کے بلاک کیا گیا، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر تحریک انصاف محمد خالد خورشید نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جی بی کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار کچھ لوگوں نے خود بلاسٹنگ کر کے تمام رابطہ سڑکیں بند کر دی ہیں۔ شاہراہِ قراقرم پر تتا پانی کے مقام پر روڈ کو ہی کاٹ دیا گیا ہے۔ میں ان کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے ورکرز بلاک کراس کر کے ڈی چوک پہنچیں گے۔ سابق وزیراعلی نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ بہت سے مریض اور کاروبار کی غرض سے آنے والوں کو سڑکیں بند کر کے روک دیا گیا ہے۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو کس چیز کا اتنا خوف ہے۔ آپ کا جو مقدر ہے وہ آپ کو ملنا ہے جو زیادتی آپ نے اس قوم کے ساتھ کی ہے۔ 
 
محمد خالد خورشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلی گلبر خان، حافظ حفیظ الرحمان اور امجد حسین ایڈووکیٹ تینوں نے پی ٹی آئی کے آڑ میں جی بی کے عوام کے ساتھ دشمنی نکالی ہے وہ وقت دور نہیں آپ کا حساب کتاب برابر کریں گے۔ خالد خورشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جی بی پولیس اور انتظامیہ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعلی جی بی کا مذید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ورکرز نکلیں اور ڈی چوک پہنچیں۔ ان کو معلوم ہے یہ پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے عوام کو روک نہیں سکتے اس لئے روڈ بلاک کیا گیا ہے۔ ان کو معلوم نہیں کہ روڈ بلاک کر کے پی ٹی آئی کے ورکرز کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش