اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے مڈٹرم امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب یونیوسٹی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے امتحانات ایک ہفتے بعد ہوں گے۔ البتہ پنجاب یونیورسٹی میں کلاسز جاری رہیں گی۔ ترجمان کے مطابق تدریسی سرگرمیاں بند نہیں کی گئیں البتہ مڈٹرم امتحانات ہی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کئے گئے ہیں۔