0
Monday 25 Nov 2024 11:57

ایک دن میں 500 مرتبہ خطرے کے الارم بجنے سے غاصب صیہونی سٹھیا کر رہ گئے ہیں، اسرائیلی ریڈیو کا اعتراف

ایک دن میں 500 مرتبہ خطرے کے الارم بجنے سے غاصب صیہونی سٹھیا کر رہ گئے ہیں، اسرائیلی ریڈیو کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ اگاہ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اسرائیلی ملٹری ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف حصوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد مرتبہ خطرے کے الارم بج چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ منسلک صہیونی ریڈیو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر مرتبہ ہونے والے کسی بھی مزاحمتی میزائل و ڈرون حملے کے نتیجے میں بج اٹھنے والے خطرے کے وسیع الارموں کے باعث، پورے مقبوضہ فلسطین میں آباد کم از کم 40 لاکھ غاصب صیہونی دوڑتے پڑتے زمین دوز پناگاہوں میں جا گھستے ہیں۔ صیہونی ریڈیو کا کہنا تھا کہ سخت عدم تحفظ کی اس مسلسل فضا نے اکثر صہیونیوں پر شدید اثرات مرتب کئے ہیں جس کے باعث اب وہ بری طرح سے سٹھیا چکے ہیں۔

ادھر عبرانی زبان کے معروف اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے بھی لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین اپنے شہید سربراہ (سید حسن نصراللہ) کی جانب سے فراہم کردہ جنگی مساوات یعنی بیروت پر حملے کے بدلے تل ابیب پر حملہ، پر عمل پیرا ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ گویا لبنانی مزاحمتی تحریک کو تا حال کوئی نقصان پہنچا ہی نہیں! یدیعوت احرونوت نے مزید لکھا کہ مزاحمت آج صبح سے ہی تمام فلسطینی علاقوں پر بلا وقفہ سینکڑوں میزائل برسا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش