اسلام ٹائمز۔ برلن میں تل ابیب کے سفیر رون پروسر (Ron Prosor) نے جرمنی میں اسرائیلیوں کے احساس عدم تحفظ سے پردہ اٹھایا ہے۔
جرمن مجلے (Die neue Zeitung) کو انٹرویو میں جرمنی میں اسرائیلی سفیر نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی میں اسرائیلی، نہ صرف انٹر سٹی ریل گاڑیوں بلکہ میٹرو میں بھی ٹیلی فون پر عبرانی زبان میں بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ رون پروسر نے مزید کہا کہ بعض اسرائیلی اسٹوڈنٹس نے مجھے یہاں تک بتایا ہے کہ وہ حتی کسی ایک دوست کے بغیر بیت الخلا تک بھی نہیں جا سکتے! اسرائیلی سفیر نے کہا کہ میں جرمن حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ''یہود مخالفت'' سے مقابلے کے لئے ملک کے تمام حصوں میں مزید اقدامات اٹھائیں!
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم اور قتل عام و نسل کشی نے پوری دنیا کی عوامی رائے عامہ کو غاصب صیہونیوں کے خلاف شدید غم و غصے کے جذبات سے بھر دیا ہے جس کے سبب کئی ایک ممالک کے دارالحکومتوں میں اسرائیل مخالف احتجاجات بھی مسلسل دیکھے جا رہے ہیں۔