0
Monday 25 Nov 2024 11:34

تحریک انصاف کا احتجاج، لاہور، قصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مقدمات درج

تحریک انصاف کا احتجاج، لاہور، قصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مقدمات درج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر لاہور، قصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور احتجاج کرنے پر پر ایم پی اے سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 22  مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ مقدمات میں پولیس مقابلوں کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ لاہور پولیس کی مدعیت میں درج مقدمات میں 350 نامزد اور 400 سے زائد نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔ ایم پی اے فرخ جاوید مون کیخلاف مقدمہ گارڈن ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمات جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، مناواں، ڈیفینس سی اور غازی آباد میں درج کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز احتجاج کے دوران پچاس پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑی گئیں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج  پر قائدین سمیت 400 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو سے پی ٹی آئی کے 17 کارکن زیرحراست ہیں۔ ادھر گوجرانوالہ کے علاقے تتلے عالی میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے پولیس پر تشدد پر ایس ایچ او تتلے عالی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ 37 نامزد اور 100 نامعلوم کارکنوں کیخلاف درج کیا گیا۔
 
مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ایماء کا ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 17سنگین دفعات لگائی گئیں۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑکے مقدمات درج کرلئے گئے، مقدمات سرکاری مدعیت میں تھانہ جڑانوالہ اور تھانہ غلام محمد آباد میں درج کئے گئے، 40 نامزد اور50 سے زائد نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1174647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش