0
Monday 25 Nov 2024 10:42

چلاس ڈیم متاثرین پر طاقت کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کاظم میثم

چلاس ڈیم متاثرین پر طاقت کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کاظم میثم
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ چلاس میں ڈیم متاثرین پر طاقت کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم عوامی مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ عوام پر ظلم نہ کرے۔ ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ دیامر ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوامی مطالبات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنائی جائے ورنہ سکردو میں بھی احتجاج شروع ہوگا، طاقت کا استعمال کسی صورت درست نہیں، دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دیامر کے عوام کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے اور معاوضہ ادا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1174630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش