0
Thursday 21 Nov 2024 06:26

انجمن امامیہ بلتستان کا لینڈ ریفارمز پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

انجمن امامیہ بلتستان کا لینڈ ریفارمز پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مرکز امامیہ بلتستان میں وکلاء کے ایک وفد نے مرکزی امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی سے ملاقات کی۔ اس نشست میں لینڈ ریفارمز بل کے حوالے تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو مٹینگوں میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے صوبائی وزرا، انتظامی آفیسران، وکلاء اور عمائدین علاقہ نے لینڈ ریفارمز بل ڈرافٹ پر ابتدائی گفت و شنید کے بعد اس میں موجود کمزوریوں کی نشان دہی کر کے وکلاء برادری کو دوبارہ ڈرافٹ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ اب الحمد للہ وکلاء نے عرق ریزی سے کام کرتے ہوئے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔ 
 
انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی اور یہ مسودہ آل پارٹیز نمائندوں، عمائدین اور مختلف انجمنوں کے بزرگان کے سامنے رکھا جائے گا اور سب کی متفقہ رائے اور تائید کے بعد متعلقہ پارلیمینٹری کمیٹی کی خدمت میں پیش کیا جائے گا تاکہ جی بی اسمبلی میں عوامی مفادات کے لیے قانون سازی کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1173826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش