عمران خان سو فیصد نومبر میں رہا ہو جائیں گے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ
19 Nov 2024 10:32
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو بڑی تعداد میں لوگ نکلیں گے۔ جب پیپلزپارٹی نے کال دی تھی تو کیا نواز شریف بحرین نہیں بھاگے تھے؟ پاکستان کے تین بڑے لیڈر ہیں ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو اور اب عمران خان عوامی لیڈر ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سو فیصد نومبر میں رہا ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو بڑی تعداد میں لوگ نکلیں گے۔ جب پیپلزپارٹی نے کال دی تھی تو کیا نواز شریف بحرین نہیں بھاگے تھے؟ پاکستان کے تین بڑے لیڈر ہیں ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو اور اب عمران خان عوامی لیڈر ہے۔
خبر کا کوڈ: 1173422