اسلام ٹائمز۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ یہ سکیورٹی حادثہ یمن کے جنوب مغرب میں واقع المخا بندرگاہ سے 25 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایک بحری جہاز کے قریب ایک میزائل آ گرا جس کی شناخت معلوم نہ ہو سکی تاہم بحری جہاز اور اس کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان کے آخر میں برٹش میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی نے یمنی سواحل کے قریب سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کا کہا ہے۔