اسلام ٹائمز۔ گلگت کی ایک مقامی عدالت نے قتل کے ملزم کو سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم فضل حق ولد عبد الطیف پر 2019ء میں کنوداس پل کے اوپر پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا اور یہ کیس سیشن کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ پیر کے روز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کے ساتھ عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔