0
Monday 18 Nov 2024 22:30

استور، تھلیچی کوسٹر حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ساتویں روز بھی سرچ آپریشن

استور، تھلیچی کوسٹر حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ساتویں روز بھی سرچ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ استور تھلیچی کوسٹر حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا۔ اس دوران پاکستان نیوی، ریسکیو 1122 گلگت، استور، غذر اور دیامر کے اہلکاروں نے بھی مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھا، آج لیچر سے رائیکوٹ تک مختلف پوانٹس پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق مسلسل سرچ آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات خاص کر لیچر، راۓ کوٹ اور تھلیچی پر سرچ آپریشن کا جائزہ لیا اور ریسکیو ٹیموں کو ضروری ہدایات دیں۔ 
 
یاد رہے کہ کچھ روز قبل استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی کوسٹر تھلیچی کے مقام پر دریا میں جا گری تھی جس میں 27 افراد سوار تھے۔ حادثے میں دلہن بچ گئی تھی، 13 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا تھا جبکہ 12 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کی لاشوں کی تلاش کیلئے دریائے سندھ میں مسلسل سات روز سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سرچ آپریشن کیلئے پاک نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1173365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش