QR CodeQR Code

یمنی سواحل کے قریب نیا ''سکیورٹی حادثہ''

18 Nov 2024 21:26

برٹش میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی نے یمن کے جنوب مغربی سواحل کے قريبی علاقے میں ایک نئے ''سکیورٹی حادثے'' کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ یہ سکیورٹی حادثہ یمن کے جنوب مغرب میں واقع المخا بندرگاہ سے 25 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایک بحری جہاز کے قریب ایک میزائل آ گرا جس کی شناخت معلوم نہ ہو سکی تاہم بحری جہاز اور اس کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان کے آخر میں برٹش میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی نے یمنی سواحل کے قریب سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کا کہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1173344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173344/یمنی-سواحل-کے-قریب-نیا-سکیورٹی-حادثہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com