0
Monday 18 Nov 2024 22:59

بائیڈن سبکدوشی سے قبل یوکرین کو حملوں کی اجازت دیکر امریکا کو جنگ میں دھکیل رہے ہیں، روس

بائیڈن سبکدوشی سے قبل یوکرین کو حملوں کی اجازت دیکر امریکا کو جنگ میں دھکیل رہے ہیں، روس
اسلام ٹائمز۔ روس کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل روس پر استعمال کرنے کی اجازت دینا، امریکا کو براہ راست جنگ میں شریک بنانے کے مترادف ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے میزائل پالیسی میں تبدیلی کو امریکی صدر جوبائیڈن کی روس یوکرین تنازع کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو روسی علاقوں پر حملے کے لیے امریکی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے کے فیصلے سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بیان میں مزید کہا کہ جوبائیڈن کے اس اقدام سے روس یوکرین تنازع میں امریکا کی براہ راست شمولیت مزید گہری ہو جائے گی۔ دمتری پیسکوف نے کہا کہ ایک ماہ بعد سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن یوکرین میں تنازع کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ روس کی جانب سے یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب صدر جو بائیڈن نے پہلی بار یوکرین کو روس کے اندر حملے کرنے کے لیے امریکا کے آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹمز استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش