0
Monday 18 Nov 2024 21:49

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اور امریکی کرنسی کے انٹربینک ریٹ 19 پیسے بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ 350 ملین ڈالر سرپلس ہونے، مسلسل 16ویں ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انفلوز بڑھنے جیسے مثبت عوامل کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔ آئی ایم ایف مشن کی پاکستان کی معاشی پیشرفت پر اطمینان، منی بجٹ اور پیٹرولیم لیوی پر ٹیکسوں کے حوالے سے خدشات دور ہونے، گزشتہ 4 ماہ میں 13.55 فیصد بڑھ کر 10.88 ارب ڈالر تک پہنچنے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں انفلوز بڑھنے جیسی مثبت اشاریوں کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔ متعلقہ ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیوں، درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤ اور ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنانے کا عمل رکنے سے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ 

اس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 85 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 82 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک مشن مارچ میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لے گا، جس میں امکان ہے کہ جائزہ رپورٹ پاکستان کے حق میں ہوگا اور اسکے نتیجے میں قرض پروگرام کی دوسری قسط کے اجراء کی منظوری مل جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1173349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش