اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے نائب قونصلر و خصوصی نمائندہ برائے پارلیمانی و ایرانی امور وحید جلال زادہ نے اپنے دورہ انقرہ کے دوران مشترکہ قونصلر کمیشن کے 20ویں اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر ترکی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفاتر کے سربراہان کی انقرہ کے ایرانی سفارتخانے میں وحید جلالی کے ساتھ ایک مشترکہ ملاقات ہوئی جس میں ترکی میں ایرانی سفیر محمد حسن حبیب اللہ زادہ نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں شریک استنبول، ارزورم اور طرابوزان نامى ترک شہروں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرلز نے اپنے اپنے سفارتی مشن کے علاقوں کے مختلف مسائل و اہم امور پر روشنی ڈالی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔