اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے دو علاقائی دفاتر بلتستان اور دیامر ڈویثرن میں بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حال ہی میں بلتستان اور دیامر ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے قیام کی منظوری دیدی تھی۔ آج محکمہ قانون گلگت بلتستان نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔