دیامر اور بلتستان ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
18 Nov 2024 21:40
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حال ہی میں بلتستان اور دیامر ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے قیام کی منظوری دیدی تھی۔ آج محکمہ قانون گلگت بلتستان نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے دو علاقائی دفاتر بلتستان اور دیامر ڈویثرن میں بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حال ہی میں بلتستان اور دیامر ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے قیام کی منظوری دیدی تھی۔ آج محکمہ قانون گلگت بلتستان نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1173341