0
Monday 18 Nov 2024 16:37

مضبوط تنظیم کے ذریعے ہی قوم کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

مضبوط تنظیم کے ذریعے ہی قوم کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کی تنظیمی فعالیت کا جائزہ لینے کے لئے نگران کمیٹی کا اہم اجلاس صوبائی دفتر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ علی حسنین حسینی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ذاکر حسین درانی اور ضلعی جنرل سیکرٹری غلام حسین اخلاقی شریک ہوئے۔ کمیٹی اجلاس کے فوراً بعد کمیٹی کے اراکین کی ضلعی کابینہ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ سٹی کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ جس میں اراکین ضلعی کابینہ حاجی الطاف حسین ہزارہ، حاجی دولت علی، ڈاکٹر لیاقت علی، فرید احمد و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مضبوط تنظیم کے ذریعے ہی قوم کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین اس وقت قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اور ہمیں ہر فورم پر قوم کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس موقع پر کہا کہ کوئٹہ کے عوام نے ہمیشہ مجلس وحدت مسلمین اور اس کی بہادر قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن عوامی مسائل حل کرتے ہوئے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں۔ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں آئندہ چھ ماہ کے اہداف پر مشاورت ہوئی اور یونٹس کے دورہ جات اور ضلعی شوریٰ اجلاس کا شیڈول تیار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1173310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش