اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے مختلف بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔ عازمین دو لاکھ روپے کی ادائیگی کیساتھ درخواست جمع کروا سکیں گے۔ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔ اس طرح یکم فروری تک بقیہ حج واجبات کی ادائیگی ضروری قرار دی گئی ہے۔ وزارت کا ڈیش بورڈ بینک برانچوں کی کارکردگی براہ راست مانیٹر کرے گا۔ خواتین عازمین بغیر محرم کے قابل اعتماد گروپ کیساتھ حج پر جا سکتی ہیں، الگ تربیتی رومز، قربانی اور دیگر سہولتیں حج پیکیج میں شامل ہیں۔ اسی طرح ایڈوانس اسٹیج کی حاملہ خواتین اور بارہ سال سے کم عمر بچے حج کیلئے نااہل ہونگے۔