0
Monday 18 Nov 2024 13:53

پنجاب حکومت کا گردوں کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا گردوں کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گردے کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک میں ہر چیز میں سیاست ڈال دی جاتی ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈائیلائسز کارڈ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کچھ دنوں میں ڈائیلائسز کارڈ لانچ کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب تمام اقدامات پر فیصلہ کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈائیلائسز کے مریض کو 10 لاکھ روپے تک کی سہولت دینگے، کسی بھی مریض کو صحت کی سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا، ہمارے صوبے میں پنجاب کے باہر سے بھی لوگ علاج کرا رہے ہوتے ہیں، ڈائیلائسز پروگرام میں 30 فیصد لوگ دوسرے صوبوں سے ہیں۔
 
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ماضی میں ہیلتھ کارڈ پر رنگ و روغن کرکے کہا گیا یہ تحریک انصاف نے بنایا ہے، خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے، جو خسارے کا شکار ہے، پنجاب نے ٹی بلز کی شکل میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، آئی ایم ایف نے بھی 200 ارب روپے کو سرمایہ کاری کہا ہے، ڈاکیومنٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے، جو سال کے آخر تک سرپلس بجٹ دینے جا رہا ہے، سرپلس بجٹ 360 سے 380 ارب روپے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئے، اپنی ریاست کیخلاف جہاد نہیں ہوسکتا، فتنہ الخوارج پاکستان میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے، ان کیساتھ وہی سلوک ہوگا، جو خوارج کے ساتھ ہوتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بشریٰ بی بی اتنی ہی غیر سیاسی تھیں کہ مخالفین کو غداری سے لنک کراتی تھیں، اب بشریٰ بی بی تقریر کی شکل میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں، ان کے پاس کونسا اختیار ہے کہ کسی کو پارٹی سے باہر نکالیں، پردوں کے پیچھے چھپ کر سیاست نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 1173273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش