اسلام ٹائمز۔ عرب چینل المیادین نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے مار الیاس نامی علاقے پر قابض صیہونی فوج کے تازہ ہوائی حملے کی خبر دی ہے۔
المیادین کے مطابق بیروت کے علاقے مار الیاس میں ہونے والے غاصب صہیونی رژیم کے اس حملے میں ایک رہائشی عمارت اور ایک شہری کار کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں، لبنانی وزارت صحت کے مطابق اب تک کم از کم 2 شہری شہید اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت نے یہ اعلان بھی کیا کہ بیروت کے ایک دوسرے علاقے راس النباء پر غاصب اسرائیلی رژیم کے حملوں میں بھی 4 عام شہری شہید اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔