اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے رفح کے ساحلی علاقے المواسی اور خان یونس پر غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے گذشتہ شب کے وحشیانہ حملوں کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے المواسی کے علاقے میں نصب بے گھر فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو امریکی ساختہ تباہ کن بموں کے ساتھ رات کی تاریکی میں اس وقت نشانہ بنایا جب بوڑھوں، خواتین و کمسن بچوں پر مشتمل دسیوں بے گھر فلسطینی خاندان سو رہے تھے جس کے نتیجے میں کم از کم 4 عام شہری شہید ہوئے ہیں جن میں 2 کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ 1 سال سے جاری عام رہائشی علاقوں اور حتی بے گھر فلسطینیوں کی خیمہ بستیوں پر غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں کے باعث بہت سے فلسطینی پناہ گزین خاندانوں نے تمام شہری علاقوں سے ہٹ کر اس مرتبہ ساحلی علاقوں میں پناہ لی تھی تاہم یہ علاقے بھی غاصب و جعلی صیہونی رژیم کی سرعام سفاکیت سے محفوظ نہیں!!