اسلام ٹائمز۔ سابق آئی جی سندھ و سینئر بیوروکریٹ افضل علی شگری کو بلتستان یونیورسٹی سینٹ کا دوسری مرتبہ چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ صدر پاکستان نے باقاعدہ منظوری دیدی۔ وہ اس سے قبل بھی سینٹ کے چیرمین رہے ہیں مگر ان سے جونیئر خاتون کو ان کی جگہ سینٹ کی چیئرپرسن بنانے پر وہ سینٹ سے مستعفی ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ سابق سینئر بیوروکریٹ افضل علی شگری قراقرم یونیورسٹی گلگت کی سینٹ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔