اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلسے کی کامیابی کیلئے اپنے بچوں کو بھی لندن سے بلائیں۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے جلسے کے لئے 5000 سے 20000 تک شرکاء کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کے ذمہ داری لگا رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی اپنے 3 عدد بچے لندن سے بلائیں اور بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے، بچیاں اور پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیوں کی شرکت لازم بنائیں، شرکاء اور خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ساری عمر ہو گئی ہے مفت بری اور نوسر بازی کرتے ہوئے، صرف اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔