0
Friday 15 Nov 2024 11:19

سموگ، ہر دس مرلہ کے گھر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگوایا جائے، لاہور ہائیکورٹ

سموگ، ہر دس مرلہ کے گھر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگوایا جائے، لاہور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب وطن واپس آئیں تو آپ کو سموگ پر لانگ ٹرم پالیسی پر بات کرنی چاہئے، کم از کم 10 سالہ پالیسی بنانی چاہئے، زیرزمین پانی محفوظ کرنیوالا ایک پودہ ہے جس کو زیادہ سے زیادہ لگایا جائے، 10 مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب وطن واپس آئیں تو آپ کو سموگ پر لانگ ٹرم پالیسی پر بات کرنی چاہئے۔ جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ کم از کم 10سالہ پالیسی بنانی چاہئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے بجٹ مختص کردیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ اقدام تو بہت اچھا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہا کہ اگلے سال جون سے قبل یہ بسیں روڈز پرہوں گی۔ ہم فوڈ سکیورٹی سے متعلق اقدامات بھی کررہے ہیں، سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ اعلان کرے زرعی زمین پرہاؤسنگ سوسائٹیاں نہ بنائی جائیں، زیرزمین پانی محفوظ کرنیوالا ایک پودہ ہے، جس کو زیادہ سے زیادہ لگایا جائے، 10مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قراردیا جائے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ زمینی سطح کا درجہ حرارت بھی بڑھا ہے، ہم اس پر بھی کام کر رہے ہیں، اربن فاریسٹ کیلئے کام شروع ہے، مارچ میں عدالت کو اس کی رپورٹ دیں گے، سموگ سے متعلق پنجاب حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ آپ بیجنگ ماڈل دیکھ کر عدالت کی معاونت کریں، سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی  کر دی گئی۔ عدالت  نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دوبارہ عملدرآمد رپورٹس پیش کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1172687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش