0
Wednesday 6 Nov 2024 20:44

قلعہ سیف اللہ، لیویز اہلکاروں کو دھمکانے پر جمال رئیسانی کا محافظ معطل

قلعہ سیف اللہ، لیویز اہلکاروں کو دھمکانے پر جمال رئیسانی کا محافظ معطل
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے نوجوان رکن اسمبلی جمال رئیسانی کے سرکاری محافظ کی جانب سے لیویز اہلکاروں کو دھمکانے پر محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے گن مین کو معطل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق جمال رئیسانی کے سرکاری محافظ شاہزیب خدائیدزئی نے قومی شاہراہ کو بلاک کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکایا تھا۔ ڈی سی قلعہ سیف اللہ سعید احمد دمڑ نے لیویز اہلکاروں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جمال رئیسانی کے گن مین شاہزیب خدائیدزئی کو معطل کرکے مذکورہ اہلکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1171140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش