قلعہ سیف اللہ، لیویز اہلکاروں کو دھمکانے پر جمال رئیسانی کا محافظ معطل
6 Nov 2024 20:44
سرکاری اعلامیہ کے مطابق جمال رئیسانی کے سرکاری محافظ شاہزیب خدائیدزئی نے قومی شاہراہ کو بلاک کرکے قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کو دھمکایا تھا۔ جس پر ڈی سی قلعہ سیف اللہ نے شاہزیب خدائیدزئی کو معطل کر دیا۔
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے نوجوان رکن اسمبلی جمال رئیسانی کے سرکاری محافظ کی جانب سے لیویز اہلکاروں کو دھمکانے پر محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے گن مین کو معطل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق جمال رئیسانی کے سرکاری محافظ شاہزیب خدائیدزئی نے قومی شاہراہ کو بلاک کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکایا تھا۔ ڈی سی قلعہ سیف اللہ سعید احمد دمڑ نے لیویز اہلکاروں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جمال رئیسانی کے گن مین شاہزیب خدائیدزئی کو معطل کرکے مذکورہ اہلکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1171140