QR CodeQR Code

ایران اور روس کے درمیان جلد ہی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط ہونگے، سرگئی لاوروف

31 Oct 2024 17:51

اپنے ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں فریقین مشترکہ دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقائی و عالمی سطح پر امن و سلامتی کیلئے دفاعی شعبے میں قریبی تعاون کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا مسودہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور عنقریب دونوں ممالک اس پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں فریقین مشترکہ دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقائی و عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لئے دفاعی شعبے میں قریبی تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر کے اوائل میں روسی صدر "ولادیمیر پیوٹن" نے ایک اعلان کیا، جو روسی قانونی شعبے کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی شائع ہوا۔ جس میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ وفاقی اداروں کی رضامندی سے روسی وزارت خارجہ نے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسکو اور تہران کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے معاہدے کے منصوبے پر دستخط سے اتفاق کیا ہے۔ قبل ازیں روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ماسکو اور تہران جلد ہی ایک ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے، جو تیاری کے مراحل میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1169916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1169916/ایران-اور-روس-کے-درمیان-جلد-ہی-اسٹریٹجک-پارٹنرشپ-معاہدے-پر-دستخط-ہونگے-سرگئی-لاوروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com