0
Monday 21 Oct 2024 21:28

جے یو آئی کی مولانا اسعد محمود کے گورنر کے پی بننے کی تردید

جے یو آئی کی مولانا اسعد محمود کے گورنر کے پی بننے کی تردید
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا اسعد محمود کے گورنر بننے کی بے بنیاد خبر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کی جانے والی تاریخی اور کامیاب کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی بھونڈی سارش ہے۔ ایک بیان میں ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ آئینی ترمیم میں مذموم مقاصد میں ناکام ہونے والے عناصر اب کردار کشی پر اتر آئے ہیں، ایسے عناصر کو قوم اچھی طرح طرح جانتے بھی ہیں، بے بنیاد خبریں صحافتی اقدار کے منافی ہیں، خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش