0
Monday 21 Oct 2024 20:16

آئین میں سود کے خاتمے پر فضل الرحمن خراج تحسین کے مستحق ہیں، مصطفیٰ کمال

آئین میں سود کے خاتمے پر فضل الرحمن خراج تحسین کے مستحق ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئین میں سود کے خاتمے کی حتمی تاریخ شامل کروانے پر مولانا فضل الرحمن زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تمام پارلیمان اور بالخصوص مولانا فضل الرحمن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے مولانا سے بہت بڑا کام لے لیا اور ہمیں بھی اسکا حصّہ دار بنایا۔ مصطفیٰ کمال نے اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ کے خاتمے کی ابتداء پر پوری قوم کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ الحمدللہ مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ اس پارلیمان کا حصہ بننے کے بعد میری پہلی تقریر سودی نظام کے خلاف تھی۔
خبر کا کوڈ : 1167780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش