0
Monday 21 Oct 2024 19:26
اسرائیلی بچوں اور سابق فوجیوں کا حزب اللہ کے لئے جاسوسی کا انکشاف

ایران کے لئے معلومات جمع کرنے والے یہودی شہریوں کو پکڑ لیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ

ایران کے لئے معلومات جمع کرنے والے یہودی شہریوں کو پکڑ لیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے لیے معلومات جمع کرنے والے جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی شن بیت اور پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد شمالی اسرائیل، بشمول ساحلی شہر حیفا سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ملزمان نے اسرائیلی فوجی اڈوں، توانائی کے انفراسٹرکچر اور بندرگاہوں سے متعلق خفیہ معلومات جمع کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل کے خلاف ہونے والی اب تک کی سب سے سنگین نوعیت کی جاسوسی کارروائی ہے۔

شن بیت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں سے ریاست کے تحفظ کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تمام گرفتار افراد اسرائیلی شہریت رکھنے والے یہودی ہیں جن میں دو افراد 18 سال سے کم عمر ہیں۔ گرفتار افراد میں سے ایک اسرائیلی فوج کا سابق اہلکار ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسرائیلی اداروں کے بیان کے مطابق ملزمان کو ایران کی انٹیلیجنس سروس کے دو ایجنٹوں نے خفیہ معلومات جمع کرنے کے احکامات دیے تھے، ان کے اہداف میں شمالی قصبے حدیرہ کا پاور پلانٹ، فضائی اور بحری فوج کے اڈے، آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام اور مختلف بندرگاہیں شامل تھیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد پر اسرائیلی فوج کی نیواتم اور رمات ڈیوڈ بیس کی جاسوسی کا الزام ہے، یہ دونوں فوجی اڈے ایران اور حزب اللہ کا حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ملزمان نے جاسوسی کے بدلےلاکھوں ڈالر  وصول کیے جس میں سے کچھ رقم کرپٹو کرنسی کے ذریعے منتقل کی گئی۔ شین بیت کے عہدیدار  کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران بڑی تعداد میں ایسا مواد برآمد ہوا جو ایرانی ایجنٹوں کو فراہم کیا گیا تھا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مالی لالچ میں آکر ایران کے لیے جاسوسی کی۔ خیال رہے کہ ستمبر میں اسرائیل نے ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کیا تھا جس پر ایران کی جانب سے تیار کی گئی قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا شبہ تھا، اس سازش کے اہداف میں وزیر اعظم سمیت نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1167774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش