0
Monday 21 Oct 2024 18:54

لبنانی سرزمین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، احمد ابو الغیط

لبنانی سرزمین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، احمد ابو الغیط
اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ کے سربراہ "احمد ابو الغیط" اس وقت لبنان کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بری" سے ملاقات کی اور اس بات کا یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عرب لیگ لبنان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس دوران کچھ ترجیحات پر زور دیا جن میں جنگ بندی اور لبنان کے صدر کا انتخاب شامل ہے۔ احمد ابو الغیط نے اس امر کی وضاحت کی کہ میں سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کو مرکزی نقطہ سمجھتا ہوں اور ضروری ہے کہ جس قدر جلدی ممکن ہو اس قرارداد پر عملدرآمد کیا جائے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ صیہونی فورسز فوری طور پر لبنانی سرزمین پر قبضے کئے بغیر واپس نکل جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ سلامتی کونسل، UNIFIL پر صیہونی فورسز کے حملوں پر گُم سُم دکھائی دیتا ہے۔ لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ آخر میں احمد ابو الغیط نے کہا کہ غزہ و لبنان میں صیہونی وحشیانہ منظرنامے کی تکرار پر خاموشی، اسرائیل کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش