0
Monday 21 Oct 2024 21:28

دہلی میں بگڑتے امن و امان کے حالات کیلئے بی جے پی ذمہ دار ہے، کانگریس

دہلی میں بگڑتے امن و امان کے حالات کیلئے بی جے پی ذمہ دار ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں امن و امان کی صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ دن کے روشنی میں کھلے عام فائرنگ اور دھماکے ہو رہے ہیں، جبکہ لوٹ مار اور بھتہ خوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دیویندر یادو نے یہ بھی الزام لگایا کہ دہلی میں قانون نافذ کرنے کی صورتحال کی خرابی کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی کی حکومتیں یکساں طور پر ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اتوار کی صبح روہنی میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے کو چونکا دینے والا واقعہ قرار دیا۔ دیویندر یادو نے مزید کہا کہ تہوار کے موسم میں ایسے دھماکے ہونا دہلی کی سیکورٹی صورتحال پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورنسک ڈیپارٹمنٹ کی ابتدائی تحقیقات میں دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد کو کروڈ بم سے مشابہ قرار دیا گیا ہے۔

دیویندر یادو نے بلّی ماران اسمبلی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ موجودہ حالات میں جب عوام رش والے علاقوں میں جائیں تو اپنے اردگرد کے ماحول پر گہری نظر رکھیں تاکہ کوئی مجرمانہ سرگرمی نہ ہو رہی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں جہاں بھی جاتے ہیں، وہاں عوام بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں۔ دہلی کے شہریوں نے ان دونوں حکومتوں کو کچھ خوابوں کی تکمیل اور توقعات کے ساتھ منتخب کیا تھا، لیکن دونوں کی پالیسیوں اور نیتوں کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے واضح پیغام ہے کہ اب اروند کیجریوال کے مزید دھوکے برداشت نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے عوام اب فیصلہ کر چکے ہیں کہ انہیں اروند کیجریوال کو ایسا سبق سکھانا ہے کہ وہ دہلی واپس نہ آ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1167735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش