0
Sunday 13 Oct 2024 23:36

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں ڈرون حملے، 4 صیہونی فوجی ہلاک 67 زخمی، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں ڈرون حملے، 4 صیہونی فوجی ہلاک 67 زخمی، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک
اسلام ٹائمز۔ حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر حیفا میں ڈرون حملے کیے گئے، جس میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بن یامین کے علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں، جس میں کم از کم 67 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی پہنچے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی شہر میں ڈرون حملے کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر بھی اسرئیلی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے شمالی غزہ پر 9 دن سے جاری محاصرے میں کم از کم 300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ زمینی حملے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی محصور ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی فضائیہ نے لبنان میں بمباری میں اضافہ کردیا۔ خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 42 ہزار 227 افراد شہید اور 98 ہزار 464 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیل میں7 اکتوبر 2023ء کو حماس کے حملے میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 200 سے زائد اسرائیلیوں کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1166291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش