0
Friday 11 Oct 2024 23:51

ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں، کامران مرتضیٰ

ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں، کامران مرتضیٰ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کل اڑھائی بجے پیپلز پارٹی کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر ہم کہاں تک آگے بڑھ سکتے ہیں، تحریک انصاف سے درخواست ہے کہ یہ موقع احتجاج کا نہیں ہے۔ کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی حکومت سے اتفاق پانے والا مسودہ لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں، اگر نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے، جو شرمناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1165911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش