0
Friday 4 Oct 2024 10:31

تہران، ابھی کچھ ہی دیر بعد رہبر معظم انقلاب کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جائیگی

تہران، ابھی کچھ ہی دیر بعد رہبر معظم انقلاب کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ آج ابھی کچھ ہی دیر بعد رہبر معظم انقلاب آیت اللہ "سید علی خامنہ ای" تہران میں مصلیٰ امام خمینی (ره) پر نماز جمعہ کی امامت کروائیں گے۔ نماز جمعہ سے قبل 27 ستمبر کو لبنان پر مجرمانہ صیہونی حملے میں شہید ہونے والے امت اسلامی کے عزیز رہنماء، مجاهد فی‌ سبیل‌ الله، حجت‌ الاسلام و المسلمین "سید حسن نصر الله"، ایرانی عسکری مشیر جنرل "نیل فروشان" اور اُن کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر ایک مجلس ترحیم منعقد کی جائے گی۔ جس کا آغاز ایران کے مقامی وقت صبح 10:30 بجے ہو گا۔ واضح رہے کہ نماز جمعہ کا یہ روحانی اجتماع فلسطین، بیت المقدس اور مقاومت کے علمبردار سید حسن نصر الله کی مظلومانہ شہادت سمیت فلسطینی استقامت کاروں کے ہاتھوں طوفان الاقصیٰ کی پہلی سالگرہ پر منعقد ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1164260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش