0
Wednesday 25 Sep 2024 06:57

اقوام متحدہ میں بائیڈن کی تقریر امید افزا نہ تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، لبنانی وزیر خارجہ

اقوام متحدہ میں بائیڈن کی تقریر امید افزا نہ تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، لبنانی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان سے مایوسی کے باوجود پھر بھی پرامید ہوں کہ امریکا واحد ملک ہے، جو مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نجات کیلئے امریکا کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کرسکتا، ماضی کی مایوسیوں کے باوجود امریکا کی مدد درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں جنگ سے اسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملے گی، اس کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلسی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا میں بہت لوگ مشکلات کو دیکھ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ مشکلات سے نکلنے کا راستہ ہوتا ہے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر جو بائیڈن نے کہا کہ دنیا کو 7 اکتوبر کی ہولناکیوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیئے، غزہ میں شہری اور یرغمالی ہولناک لمحات سے گزر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی اور بچے انتہائی مشکل حالات میں ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں، ہر مسئلے کا سفارتی حل ممکن ہوتا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش