0
Wednesday 25 Sep 2024 10:06

اقوام متحدہ کو جموں و کشمیر سمیت تنازعات کے حل کیلئے زیادہ بااختیار ہونا چاہیے، خواجہ آصف

اقوام متحدہ کو جموں و کشمیر سمیت تنازعات کے حل کیلئے زیادہ بااختیار ہونا چاہیے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کو جموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے زیادہ بااختیار ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سمٹ آف دی فیوچر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کو جموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ اور نئے تنازعات کے حل کیلئے زیادہ بااختیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے ماضی میں سلامتی کونسل کی متعدد ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اس کے حمایتی دیگر ممالک کی طرف سے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کونسل کو مزید مفلوج بنانے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے آئندہ نسلوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی پر مبنی مستقل کے لئے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کو ضروری قرار دیا۔ خواجہ آصف نے بڑی طاقتوں کے درمیان کشمکش کو کم کرنے اور دیگر ہتھیاروں کے پھیلائو کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جب تک ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے غزہ جیسے سانحات برپا کئے جاتے رہیں گے، دنیا میں پائیدار ترقی ممکن نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1162255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش