0
Wednesday 25 Sep 2024 09:35

مقبوضہ کشمیر میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانا ایک بھونڈا مذاق ہے، شہزاد کاظمی

مقبوضہ کشمیر میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانا ایک بھونڈا مذاق ہے، شہزاد کاظمی
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین پی وائی او برطانیہ و صدر کشمیر افیئرز یورپ سید شہزاد حیدر کاظمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے فوج کی نگرانی میں کرائے جانے والے انتخابات نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کیساتھ بھونڈا مذاق ہے بلکہ عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارتی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیکر کشمیری قوم کی نصف صدی سے جاری اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کشمیری اوورسیز کمیونٹی اپنے مظلوم و محکوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے دکھ درد سے کسی صورت پہلو تہی نہیں کر سکتے، ہم عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری قوم کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے، ہم بھارتی حکومت کو بھی یہ باور کراتے ہیں کہ تمہارے ظالمانہ حربے اور ڈھونگ انتخابات کشمیریوں کو ان کے حق آزادی سے باز نہیں رکھ سکتے۔ انھوں نے کشمیری قوم سے یہ اپیل کی کے تمام تر فروعی، سیاسی اور مذہبی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر حق خودارادیت اور آزادی کشمیر کیلئے یکجان ہو جائیں تاکہ اپنی اصل منزل کو حاصل کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1162251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش