0
Friday 20 Sep 2024 00:27

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور جلسے رکوانے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فل بینچ تشکیل دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر فل بنچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ فل بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں، 3 رکنی فل بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عالیہ حمزہ نے جلسہ کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1161119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش