QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

20 Sep 2024 00:27

پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور جلسے رکوانے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دیدیا۔ 3 رکنی فل بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور جلسے رکوانے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فل بینچ تشکیل دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر فل بنچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ فل بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں، 3 رکنی فل بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عالیہ حمزہ نے جلسہ کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1161119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161119/پی-ٹی-آئی-کو-جلسے-کی-اجازت-کا-معاملہ-لاہور-ہائیکورٹ-فل-بینچ-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com