0
Tuesday 27 Aug 2024 08:36

امریکی سفارت کار کی سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمرعبدللہ سے ملاقات

امریکی سفارت کار کی سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمرعبدللہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکی سفارت کاروں کا ایک وفد نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ سے ان کی رہائشگاہ واقع گپکار سرینگر میں ملاقی ہوا۔ مذکورہ وفد میں منسٹر کونسل برائے سیاسی امور گراہم مائر، فرسٹ سیکرٹری گیری ایپل گارتھ اور پولیٹیکل کونسلر ابھی رام شامل تھے۔ اس کے علاوہ این سی کے رکن پارلیمان سید آغا روح اللہ اور پارٹی کے ترجمان اعلٰی تنویر صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس دوران جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، حالات و واقعات اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسے میں عمر عبدللہ نے سفارت کاروں کو جموں و کشمیر میں سیاحوں کی سفری ایڈوائزری پر نظرثانی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مذکورہ سفارت کاروں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ کشمیر کے سیر پر آنے کی بھی دعوت بھی دی تاکہ امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں میں اعتماد بحال کیا جا سکے۔ نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور کمیونیکیشن کے سربراہ تنویر صادق نے ٹوئٹ کیا کہ بات چیت میں عمومی طور پر خطے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مائر اور ایپل گارتھ کے علاوہ پولیٹیکل کونسلر ابھیرام بھی امریکی وفد کا حصہ تھے۔ نیشنل کانفرنس نے اپنے ایکس ہینڈل پر میٹنگ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ عمر عبداللہ نے سفارت کاروں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ کشمیر آنے کی دعوت دی تاکہ امریکہ اور دنیا کے دیگر حصوں سے آنے والے سیاحوں میں اعتماد بحال ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 1156384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش