0
Sunday 25 Aug 2024 19:47

بورکینافاسو میں مسلح حملے میں 200 افراد کی جاں بحق

بورکینافاسو میں مسلح حملے میں 200 افراد کی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے ملک بورکینافاسو کے وسطی علاقے میں مسلح حملے کے نتیجے میں 200 افراد جاں بحق اور 140 زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ نے اتوار کو اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ یہ حملہ ہفتہ کو شہر "کایا" کے شمال میں 40 کلومیٹر دور "بارسالوگو" علاقے میں ہوا۔ پچھلے ایک دہائی میں مسلح گروپوں نے بورکینافاسو میں ہزاروں لوگوں کو ہلاک کیا ہے اور 2 ملین سے زیادہ افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ بورکینافاسو القاعدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما ہے، جو 2015 میں مالی سے اس ملک میں داخل ہوئے تھے۔ ان تشویش ناک حالات میں 20,000 افراد ہلاک اور 2 ملین سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ صدر ابراہیم تراؤرے نے شورش پسند گروپوں کے خلاف جنگ کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1156286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش