اسلام ٹائمز۔ شامی مقامی ذرائع نے شمال مغربی شام میں ایک موٹرسائیکل دھماکے کی اطلاع دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق شامی میڈیا نے آج شام (بدھ) اطلاع دی کہ یہ دھماکہ شہر عفرین (شمال مغربی شام) میں ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ شامی مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ ایک گنجان آباد علاقے میں ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہونے کے علاوہ آس پاس کے گھروں کو بھی مالی نقصان پہنچا ہے۔ یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب تقریباً دو ہفتے قبل شامی میڈیا نے شمال مغربی شام میں ایک بم نصب شدہ ٹرک کے دھماکے کی بھی خبر دی تھی۔ شامی ذرائع کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ شمالی اور شمال مغربی شام کے علاقے اکثر دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہیں اور ان علاقوں میں سلامتی کی صورتحال نازک ہے۔