0
Thursday 6 Jun 2024 19:34

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، علامہ علی حسنین

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، علامہ علی حسنین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی ضروریات، سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ ملک میں دن بدن بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی زندگى مشکل سے مشکل تر ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ علی حسنین حسینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران الیکشن سے قبل عوام سے بلند و بانگ وعدے کر رہے تھے، آج عوام سے منہ چھپا کر پر رہے ہیں۔ ملک میں ایک طرف غریب کے گھر کا چلہا بند ہو گیا ہے تو دوسری طرف ان کے سروں پر بجلی بم گرایا جا رہا ہے۔ عوام کس کے سامنے فریاد کریں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی بنیادی سہولیات ہر شہری کا حق ہے۔ مگر افسوس کہ ہماری قوم بنیادی ضروریات کےلئے ترس رہی ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکمرانوں کو خود اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ عام عوام کو وہ الاؤنسز و سہولیات میسر نہیں ہیں جو وزراء و مشیروں کو میسر ہیں۔ علامہ علی حسنین حسینی نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کو عوام کی حالت زار سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ حکمران اگر آج عوام پر رحم نہیں کریں گے تو انہیں اپنے آپ کو عوام کے نمائندے پکارنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش