0
Saturday 30 Mar 2024 20:05

نمازِ عید پر پابندی کی خبروں کے درمیان جمعیت علماء ہند نے مہرولی کی شاہی مسجد کا جائزہ لیا

نمازِ عید پر پابندی کی خبروں کے درمیان جمعیت علماء ہند نے مہرولی کی شاہی مسجد کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ مہرولی کی شاہی عیدگاہ میں عید کی نماز پر پابندی سے متعلق اخبار میں شائع ایک خبر کے مدنظر آج جمعیت علماء ہند کے وفد نے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی سربراہی میں مذکورہ مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عیدگاہ کے ایک اہم ذمہ دار بھائی منا سلیم سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ اگر کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی ہوتی ہے تو جمعیت علماء ہند ہر ممکن تعاون پیش کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے دیگر ذمہ داروں سے بھی فون پر بات چیت کی۔ واضح رہے کہ دہلی کے روزنامہ ’انقلاب‘ میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اخوند جی مسجد سے متصل عیدگاہ میں اس بار عید کی نماز پڑھنے پر مقامی پولس انتظامیہ نے روک لگا دی ہے۔

مسجد کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ابھی انتظامیہ سے بات چیت چل رہی ہے، اس طرح کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ منا سلیم نے بتایا کہ یہ عیدگاہ 700 سال قدیم ہے اور یہاں ہر دور میں عید کی نماز ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ انتظامیہ کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے لوگوں کو پریشانی لاحق ہو۔ جمعیت کے وفد میں ناظم عمومی کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی سیئنر آرگنائزر جمعیت علماء ہند، مولانا مفتی ذاکر حسین قاسمی، مولانا عظیم اللہ صدیقی اور مقامی ذمہ داروں میں قاری ہارون مہرولی و دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1125899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش