0
Saturday 30 Mar 2024 17:38
جماعت اسلامی کے تحت شب یکجہتی غزہ پر شہر بھر کیمپ لگائے جائیں گے

ہمارے حکمران خاموش ہیں اور فلسطین معاملے پر امریکہ اسرائیل کی معاونت کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

عوام فلسطین ریلیف فنڈ میں حصہ لیں اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں
ہمارے حکمران خاموش ہیں اور فلسطین معاملے پر امریکہ اسرائیل کی معاونت کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے تحت 30 مارچ کو 10:30 بجے شب شاہراہ قائدین پر اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی و اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت کے لیے ہونی والی ”شب یکجہتی غزہ“ کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ شب یکجہتی غزہ میں شہریوں کی فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جائیں گے، غزہ کے نہتے مسلمانوں، خواتین، بچوں و بزرگوں کے ریلیف کے لیے شہربھر میں مساجد کے باہر، بڑے بازاروں و شاپنگ سینٹرز اور رہائشی علاقوں میں فلسطین فنڈ بھی جمع کیا جائے گا۔ اجلاس میں ”شب یکجہتی غزہ“ کے سلسلے میں بنائی گئی مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران کو ہدایات کی گئی کہ تمام تیاریاں اور انتظامات جلد از مکمل کیے جائیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران خواہ اہل غزہ کو بھول جائیں اور امریکا کی آشیرواد کے لیے قبلہ اوّل اور فلسطین کی آزادی کی جدو جہد اور جنگ کو پس پشت ڈال دیں لیکن عوام غزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں کو ہرگز نہیں بھولیں گے، قبلہ اوّل کی آزادی اور اہل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرناہر مسلمان کے ایمان اور عقیدے کا حصہ ہے، کراچی کے عوام ہفتہ 30 مارچ کو اپنی فیملیز کے ہمراہ شب یکجہتی غزہ میں بھر پور شرکت کریں، عوام فلسطین ریلیف فنڈ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی کریں، اہل غزہ کے لیے الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، الخدمت کا ریلیف سیٹ اپ رفع کراسنگ کے قریب قائم ہے اور کئی امدادی قافلے روانہ ہو چکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غزہ کی صورتحال اس وقت انتہائی سنگین ہے، رمضان المبارک میں بھی اسرائیلی طیارے مسلسل بمباری کر رہے ہیں، حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ صبر و استقامت اور جرات مندی کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ڈٹے ہوئے ہیں، درحقیقت اسرائیل حماس اور القسام بریگیڈ سے شکست کھا چکا ہے لیکن شہری آبادیوں، اسکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری کرکے نہتے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل نے ہسپتالوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے، بچے غذائی قلت کے باعث شہید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک اس کے ساتھ ہیں اور اقوام متحدہ بھی اپنا کوئی کردار ادا نہیں کررہی، بدقسمتی سے ہمارے حکمران بھی مجرمانہ طور پر خاموش ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کی معاونت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش