اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے چوری شدہ موبائل کی تصدیق کے لئے اپنی ویب سائٹ پر نیا فیچر متعارف کروا دیا۔ موبائل کی خریداری کے وقت عوام پولیس کی ویب سائٹ سے تصدیق کر سکتے ہیں کہ موبائل چوری شدہ تو نہیں ہے۔ کوئٹہ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ کی تجویز پر عوام الناس کی مشکلات کم کرنے کے لئے پولیس کی ویب سائٹ پر ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے کوئٹہ کے شہری موبائل کی خریداری کے وقت آئی ایم ای آئی کے ذریعے اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کہیں یہ موبائل چوری شدہ تو نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام الناس تعاون کرتے ہوئے جرائم کی سرزنش میں اپنا کردار ادا کرے۔